Jun ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • لیبیاء میں امریکی صدر کی غلطی کا اعتراف

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے مختلف اوقات میں بارہا اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیبیاء کے بارے میں ان سے غلطی ہوئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ لیبیاء میں فوجی کارروائی کے بعد اس کے نتائج پر توجہ نہیں دی گئی تھی۔ اس ترجمان نے کہا کہ بارک اوباما نے جو کچھ انجام دیا وہ امریکہ کے قریبی اتحادیوں سے مل کر لیبیاء کے ان ہزاروں افراد کو نجات دلانا تھا جنھیں قتل کا خطرہ لاحق تھا۔

جاش ارنسٹ نے اعتراف کیا کہ لیبیاء میں فوجی مداخلت اس ملک میں سیکورٹی کے ایک مسئلے میں تبدیل ہوئی جس سے امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے نادرست نتائج برآمد ہو رہے تھے۔

امریکی صدر بارک اوباما نے اعتراف کیا تھا کہ لیبیاء میں وائٹ ہاؤس کا رویہ غلط اور نادرست رہا ہے اور اس غلطی کو انھوں نے اپنی صدارت کے دور کی سب سے بڑی غلطی بھی قرار دیا ہے۔

ٹیگس