برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ
یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے لندن سے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے بارے میں مذاکرات شروع کردیئے جائیں-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر مارٹن شولز Martin Schulz نے اتوار کو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے بارے میں منگل سے مذاکرات شروع کردیئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تعطل، بدامنی اور خطرات میں اضافے کا سبب بنے گا۔
یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر مارٹن شولز نے کہا کہ امید ہے کہ برطانیہ اب اپنے وعدوں پر عمل درآمد شروع کردے گا۔
اسی کے ساتھ ان چاراہم یورپی جماعتوں نے جن کے نمائندے یورپی پارلیمنٹ میں موجود ہیں، ایک قرار داد کے ذریعے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کا عمل منگل سے شروع کردیں ۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین سے نکلنے کے بارے میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتیجے کا جائزہ لینے کے لئے مںگل کو برسلز میں یورپی یونین کے رکن ملکوں کے سربراہوں کا اجلاس ہونے والا ہے۔