Jun ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کا مسئلہ

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع کرنے کی ذمہ داری اپنے جانشین کے سپرد کرسکتے ہیں ۔

فرانس کے وزیر خارجہ جان مارک ایرو نے پیر کے دن چیک ریپبلک کے دارالحکومت پراگ میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ممکن ہے کہ برطانوی وزیرا‏عظم ڈیوڈکیمرون یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع کرنے کی ذمہ داری اپنے جانشین کو سونپیں۔

فرانس کے وزیرخارجہ برطانیہ میں یورپی یونین سے نکلنے کے ریفرنڈم کے نتیجے کے بارے میں ایک اجلاس میں شرکت کے لئے پراگ گئےہیں ۔ اس اجلاس میں فرانس، چیک ری پبلک، پولینڈ ، ہنگری اور اسلوواکیہ کے وزرائے خارجہ شرکت کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ ڈیوڈ کیمرون یورپی یونین سے نکلنے کا عمل خود شروع کریں ۔

فرانس کے وزیرخارجہ جان مارک ایرو نے کہا کہ یقینا یہ مسئلہ خود برطانیہ والوں کو حل کرنا ہے کہ یورپی یونین سے نکلنے کے عمل میں ان کی نمائندگی کس کو کرنی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امید ہےکہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون منگل او بدھ کو برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس میں اس سلسلے میں وضاحت پیش کریں گے ۔

ٹیگس