امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے مؤثر کردار کا اعتراف
Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے عراق میں ایران کی موجودگی کو مفید قرار دیا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے منگل کے روز کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے عراق میں ایران کے اقدامات مفید رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے واضح طور پر اپنی توجہ داعش پر مرکوز کر رکھی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ اور ان کے ایرانی ہم منصب زیادہ آسانی کے ساتھ بین الاقوامی بحرانوں کو حل کر سکتے ہیں اور براہ راست رابطہ رکھ سکتے ہیں۔
داعش کے خلاف جنگ میں باراک اوباما کے خصوصی نمائندے برینٹ مک گرک نے بھی منگل کے روز اعتراف کیا ہے کہ عراق میں ایران کے اقدامات مفید اور مؤثر رہے ہیں۔