Jul ۰۸, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۸ Asia/Tehran

شمالی کوریا نے اپنے رہنما "کم یونگ ان" کے خلاف عائد کردہ امریکی مالیاتی پابندیوں کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کر دی ہیں جسے شمالی کوریا نے اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

شمالی کوریاکی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں امریکا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان پابندیوں کو ختم کرے۔

امریکی پابندیوں کے بعد امریکہ میں شمالی کوریا کے تمام اثاثہ جات منجمد اور جائیدادیں ضبط کرلی گئی ہیں۔

شمالی کوریا نے ان امریکا کی طرف سے ان پابندیوں کو دشمنی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اگر ایسا نہ کیا گیا تو تمام تر سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے غیرمعمولی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر امریکہ کو دی جانے والی شمالی کوریا کی دھمکی حقیقی خطرے کا روپ بھی دھار سکتی ہے۔

ٹیگس