Jul ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکا میں نسلی امتیاز اور پولیس کا تشدد

امریکا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں افریقی اور ہسپانوی نژاد باشندوں کے ساتھ نسلی امیتاز اور پولیس کے تشدد کا اعتراف کیا گیا ہے ۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے تین ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ افریقی اور ہسپانوی نژاد باشندوں کو سفید فام باشندوں سے زیادہ پولیس کے تشدد اور نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس جوڈیشیل کمیٹی نے جو سان فرانسسکو میں پولیس کے امیتازی سلوک کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے کہا ہے کہ پولیس امریکا کے افریقی اور ہسپانوی نژاد باشندوں کی سفید فاموں اور ایشیائی نژاد باشندوں کے مقابلے میں زیادہ تلاشی لیتی ہے۔

امریکا کی اس تحقیقاتی کمیٹی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کمیٹی کو پولیس کے جانبدارانہ رویئے کے ثبوت ملے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سان فرانسسکو کے اٹارنی جنرل نے مارچ دو ہزار پندرہ میں پولیس افسروں کے امتیازی سلوک کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔

اس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چیک پوسٹوں پر تلاشی کے لئے روکی جانے والی گاڑیوں میں بیالیس فیصد ڈرائیور سیاہ فام ، انیس فیصد ہسپانوی نژاد ، اکیس فیصد سفید فام اور دس فیصد ایشیائی نژاد تھے۔

ٹیگس