جرمنی میں ٹرین کے مسافروں پر افغان نوجوان کا کلہاڑی اور چاقو سے حملہ
Jul ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
جرمن پولیس نے ٹرین میں مسافروں پر کلہاڑی اور چاقو سے حملہ کرنے والے ایک افغان پناہ گزیں کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے
جرمن حکام کا کہنا ہے کہ سترہ سالہ ایک افغان نوجوان نے کلہاڑی اور چاقو سے حملہ کر کے بارہ مسافروں کو زخمی کر دیا- زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے-
پیر کی رات جرمنی کے جنوبی شہر برزبرگ کے قریب پولیس نے افغان نوجوان کو اس وقت گولی مار دی جب وہ بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا- جرمنی میں اس بات کا شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں فرانس جیسے حملے ہو سکتے ہیں جبکہ جرمن پولیس نے کہا ہے کہ اس حملے کا تکفیری دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے-