Jul ۲۷, ۲۰۱۶ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
  • جرمنی میں مہاجرین کے رجسٹریشن آفس کے قریب دھماکہ

جرمنی کے شہر نورمبرگ میں مہاجرین کے رجسٹریشن آفس کے قریب دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

 میڈ یا رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکہ جرمنی کی ریاست باویریا کے علاقے زنڈورف میں مہاجرین کے رجسٹریشن آفس کے قریب ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک سوٹ کیس میں رکھا گیا تھا ۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

جرمن حکام نے کہا ہے کہ سینڈروف سٹی میں ہونے والا دھماکہ کسی بم یا دھماکہ خیزمواد کی وجہ سے نہیں بلکہ سوٹ کیس میں رکھے ہوئے اسپرے کین کی نتیجے میں ہوا ہے۔ جرمن پولیس کے مطابق اس واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ پولیس سوٹ کیس کے مالک کو تلاش کر رہی ہے۔

ٹیگس