Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  •  عیسائیوں کے ساتھ مسلمانوں کا اظہار یکجہتی

اٹلی کے مسلمان، عیسائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے گرجا گھروں میں جا رہے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق داعش کے ہاتھوں ایک فرانسیسی پادری کے قتل کے واقعے کے بعد اٹلی کے مسلمان، عیسائیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے طور پرگرجا گھروں میں حاضری دیں گے۔

اٹلی کی سرکاری نیوزایحنسی نے خبر دی ہے کہ اتوار کے روز اٹلی کی مسلمان سوسائٹی کی طرف سے مختلف وفود فرانسیسی مسلمانوں کی طرح، مذہبی رسومات کی ادائیگی سے قبل مختلف گرجا گھروں میں حاضری دیں گے۔

مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ان کے اس اقدام کا بنیادی مقصد فرانسیسی پادری کے قتل پر عیسائی برادری کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنا ہے۔

علاوہ ازیں مقامی مسلمان رہنما روم اورمیلان سمیت اٹلی کے مختلف شہروں میں واقع گرجا گھروں میں وفد کی صورت میں جاکرعیسائی پادریوں اور رہنماؤں سے ملاقاتوں میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکریں گے۔

 

 

 

ٹیگس