کینیڈا میں پولیس کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف مظاہرہ
Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں نسل پرستی کا شکار ہونے والے ذہنی معذور سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔
خبروں کے مطابق کم سے کم پانچ سو افراد نے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کی سڑکوں پر مارچ اور پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے اجتماع کیا۔ مظاہرین نے پولیس کو عبدالرحمن عبدی کا قاتل قرار دیتے ہوئے پولیس کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔
سینتیس سالہ ذہنی معذورعبدرالرحمن عبدی کو اوٹاوا پولیس نے تشدد کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عبدالرحمن کے قتل میں ملوث پولیس اہکاروں کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کرکے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔