ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں بدعنوانی پر تشویش
امریکہ میں انتخابات میں دھاندلی نے دوہزار سولہ کے صدارتی امیدواروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے-
امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے امریکی صدارتی انتخابات میں دھاندلی پرتشویش ہے جو ناقابل تلافی انجام کی حامل ہوسکتی ہے-
امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے امریکہ کے حالات کو جنگ زدہ ممالک کی مانند قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کی ضرورت ہے- ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے اور دیکھا ہے کہ متعدد کارخانے اور فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں اور یہ صورت حال بہت افسوس ناک ہے- انھوں نے کہا کہ ملک کی صورت حال جنگی اور جنگ زدہ علاقوں جیسی ہوگئی ہے-
اس صدارتی امیدوار نے کہا کہ جو کارخانے بیس- پچیس برس پہلے مضبوط اور فعال تھے اس وقت بند پڑے ہیں ہمارے ملک کی موجودہ صورت حال ناقابل یقین ہے۔ انھوں نے کہا کہ کئی ٹریلین ملین خرچ کئے جاتے ہیں لیکن معلوم نہیں یہ پیسے کیا ہوتے ہیں اور کہاں خرچ ہوتے ہیں- ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی حریف امیدوار ہیلری کلنٹن پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے برقی خطوط کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہیں اور انھوں نے بہت سے مسائل کے بارے جھوٹ بولے ہیں-
امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر امریکی صدر باراک اوباما نے شدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے ٹرمپ کے بیانات کو گندگی پھیلانے کے مترادف قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ ٹرمپ کی گندگی پھیلانے سے تھک چکا ہوں -