Aug ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ٹیلیفونک گفتگو
    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ٹیلیفونک گفتگو

روس کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے شام کی صورت حال اور اس ملک میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ارنا کے مطابق منگل کے روز روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو میں حلب کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جہاں شامی فوج، روس کی حمایت سے دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے عوام کو امداد پہنچانے میں مصروف عمل ہے۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ ماہ فریقین کے درمیان طے پانے والے ماسکو سمجھوتے اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم کے بارے میں روس امریکہ کے درمیان ہم آہنگی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ لاوروف اور جان کیری نے شام میں فائر بندی کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ شام مخالف عرب اور مغربی ملکوں نے پانچ سال قبل امریکہ کی سرکردگی میں شام میں جنگ کی آگ بھڑکانے کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں سے تکفیری دہشت گردوں کو اکٹھا کر کے شام اور اسی طرح عراق کو اندرونی جنگ سے دوچار کر دیا جس کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں اور ان دونوں ملکوں کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹیگس