Sep ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر امریکہ کا ردعمل

امریکہ نے شمالی کوریا کے پانچویں ایٹمی تجربے کی مذمت کی ہے

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے جمعے کو ایک بیان میں شمالی کوریا کے پانچویں ایٹمی تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت ، مشرقی ایشیا کے علاقے کے حالات کا نزدیک سے جائزہ لے رہی ہے اور علاقے میں اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے ساتھ ہی خود کو ان کے ساتھ قریبی تعاون کا پابند سمجھتی ہے-

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ امریکی حکومت ، شمالی کوریا کے اس قسم کے اقدامات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی سمجھتی ہے اور سلامتی کونسل میں اس موضوع کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی شمالی کوریا کے خلاف ضروری اقدامات انجام دے گی-

امریکی صدر باراک اوباما نے بھی جاپان کے وزیراعظم شینزو آبہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا -

شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی حکومت نے ایٹمی تجربے کی کامیابی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ  وہ ان تجربات کی کیفیت پرتوجہ دے گی-

ٹیگس