Oct ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • مالدیپ دولت مشترکہ سے نکل گیا

مالدیپ نے ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال کے مسئلے پر برسوں کے تنازعہ کے بعد دولت مشترکہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دولت مشترکہ سے نکلنے کا فیصلہ مشکل لیکن ناگزیر تھا۔

اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دولت مشترکہ نے مالدیپ کے ساتھ بہت غیرمنصفانہ سلوک کیا ہے۔

دولت مشترکہ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی اظہار خیال نہیں کیا ہے۔

مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کو دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں سزا سنائے جانے کے بعد سے اس ملک کو سخت بین الاقوامی دباؤ کا سامنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دولت مشترکہ نے اس سے قبل مخالفین اور عدلیہ کو کچلنے کی بنا پر مالدیپ کی حکومت پر تنقید کی تھی اور انسانی حقوق کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مالدیپ بھیجا تھا۔

ٹیگس