ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے، امریکی وزیر توانائی ارنسٹ مونیز
امریکہ کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی تین رپورٹوں میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل کاربند ہے۔
امریکہ کے وزیر توانائی ارنسٹ مونیز نے پیر کے روز اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی اپنا کام صحیح طرح سے انجام دے رہی ہے اور ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پرعمل کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ اعتماد پر نہیں بلکہ صحیح آزمائش کی بنیاد پر طے پانے والا ایک اہم معاہدہ ہے کہ مختصر مدّت میں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
مونیز نے امریکہ کی موجودہ حکومت کی باقی بچی مدّت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار میں ایران کے ایٹمی مسئلے کو انجام پر پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
امریکہ کے وزیر توانائی نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ اور آئندہ کی وزارت توانائی میں ایران کے ایٹمی مسئلے کو خاص اہمیت حاصل رہے گی۔
واضح رہے کہ دو ہزار پندرہ میں ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی معاہدے سے متعلق مذاکرات کاروں میں امریکہ کے وزیر توانائی ارنسٹ مونیز شامل رہے ہیں۔