Oct ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • پولیس اس واقعہ کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔
    پولیس اس واقعہ کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔

برطانیہ کے لندن سٹی ایئرپورٹ کو کیمیاوی سانحے کے اندیشے کے پیش نظر مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سینکڑوں مسافروں کو ایئرپورٹ پر سانس لینے میں دشواری پیش آئی اور وہ کھانستے رہے جس کے بعد کسی بھی ممکنہ کیمیاوی سانحے کے پیش نظر لندن سٹی ایئرپورٹ کو مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تقریبا پانچ سو مسافروں اور ایئرپورٹ کے ملازمین کو باہر نکالا گیا ہے اور بعض اطلاعات کے مطابق بہت سے مسافروں کی حالت غیر ہونے کی بنا پر انھیں اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

لندن سٹی ایئرپورٹ میں فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے اور دوسرے ملکوں سے آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

پولیس اس واقعہ کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔

ٹیگس