امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، دو ہلاک آٹھ زخمی
Nov ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
-
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ دسیوں ہزار افراد ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں۔
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست ٹینسی کے شہر ناکس میں جمعے کے روز ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص مارا گیا جبکہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس انجلیس میں فائرنگ کر کے ایک عورت کو ہلاک کر دیا گیا۔ ریاست کیلیفورنیا کے شہر فرسنو میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریاست اریزونا میں بھی ہونے والی فائرنگ میں ایک پندرہ سالہ نوجوان زخمی ہو گیا جبکہ ریاست نواڈا کے شہر لاس ویگس، ریاست میسی سی پی کے شہر جیکسن اور انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں تین افراد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ دسیوں ہزار افراد ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں۔