Nov ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا:  امریکی اتحاد کے پاس اس شہر کے حالات اور وہاں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔
    روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا: امریکی اتحاد کے پاس اس شہر کے حالات اور وہاں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔

روس نے عراق میں موصل کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے امریکہ کی زیرکمان اتحاد کی فوجی کارروائی کو قرون وسطی کی جنگ سے تعبیر کیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ امریکی اتحاد کی جانب سے موصل کے شہریوں باہر نکلنے کے لئے کوئی محفوظ راستہ نہیں بنایا گیا ہے اور امریکی اتحاد کے پاس اس شہر کے حالات اور وہاں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ موصل کے آپریشن میں اپنے اتحاد کی کارروائی کے بارے میں میڈیا کو کوئی اطلاع فراہم نہیں کر رہا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ یہاں تک اطلاع فراہم نہیں کی جا رہی ہے کہ امریکہ کی زیرکمان افواج، موصل میں داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں پیش قدمی کر رہی ہیں یا پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو رہی ہیں اور نہ ہی فوجی کارروائی کے نتیجے میں کسی بھی فریق کے ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع دی جا رہی ہے۔

 

 

 

ٹیگس