Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  •  نیٹو سربراہ کا بیان روس مخالف اور غیرذمہ دارانہ: کریملن

نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے بیان پر کہ جس میں انہوں نے روس سے جنگ کے لیے تیاری کی بات کہی تھی، روس کے صدارتی محل کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: دیمیتری پیسکوف نے نیٹو تنظیم اور بعص یورپی لیڈروں کے اس دعوی کو، کہ روس نیٹو کے ایک رکن پر حملہ کرنا چاہتا ہے، سرے سے بے بنیاد قرار دیتے ہو‏ئے کہا کہ یہ باتیں روس فوبیا پھیلانے کی غرض سے کی جا رہی ہیں۔

کریملن کے ترجمان نے کہا کہ یہ دعوے اس نسل کے نمائندے کی باتیں لگتی ہیں جو دوسری جنگ عظیم کی حقیقت کو بھول چکی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کو اس بات کی سمجھ تک نہیں اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کہہ کیا رہے ہیں۔

اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بھی کہا تھا کہ ماسکو یورپ سے جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر یورپ نے جنگ چھیڑی تو روس [جواب دینے کے لیے] مکمل طور پر تیار ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس