Nov ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران کو طیارے بیچنے کی امریکی کانگریس کی مخالفت

امریکی ممبران پارلیمنٹ نے ایران کو تجارتی طیارے فروخت کرنے کی مخالفت کردی

امریکی ممبران پارلیمنٹ نے ایک ایسے قانون کو منظوری دی ہے جس کی بنیاد پر اس ملک کی حکومت، ایران کو تجارتی طیارے بیچنے کا سودا نہیں کرسکتی- اس قانون کے مطابق اوباما حکومت کی جانب سے ایران کو تجارتی طیاروں کی فروخت کے حوالے سے دی جانے والی اجازت اور اس سلسلے میں ہونے والے معاہدے منسوخ ہوجائیں گے- ان طیاروں کی خریداری کی قیمت کئی ارب ڈالر ہو سکتی تھی-

رپورٹ کے مطابق امریکی ممبران پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں ایک قرارداد پیش کی جس کے حق میں دوسوتینتالیس  اور مخالفت میں ایک سو چوہتر ووٹ پڑے - امریکی ممبران پارلیمنٹ کے اس اقدام کو گذشتہ ستمبر میں امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ایئربس اور بوئینگ کمپنیوں کو تہران کو طیارے  بیچنے کی اجازت کی مخالفت سمجھا جا رہا ہے-

امریکی ممبران پارلیمنٹ کے اس فیصلے کو امریکی سینٹروں کی بھی حمایت درکار ہے- امید ہے کہ سینٹ میں موجود ڈیموکریٹ سینٹر اس قرارداد کی سختی سے مخالفت کریں گےاور تقریبا پورے یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ جب یہ بل صدرباراک اوباما کے سامنے پیش کیا جائے گا تو وہ اسے ویٹو کردیں گے-

ایران کو بیچے جانے والے دو سو سے زیادہ تجارتی جہازوں کی قیمت کئی ارب ڈالر ہو سکتی ہے-  یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا عالمی طاقتوں کا ایٹمی سمجھوتہ ، تہران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کا باعث بنا جس کے بعد خاص طور پر، طیاروں اوران کے پرزوں کی خریداری کے لئے حالات فراہم ہوگئے ہیں-

ٹیگس