روس مخالف مغرب کی پابندیوں پر روسی وزیر اعظم کا ردعمل
روسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ماسکو مخالف مغرب کی پابندیاں منسوخ کئے جانے کا امکان نظر نہیں آتا-
اسنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر اعظم دیمتری مدودف نے ہفتے کے روز کہا کہ مستقبل قریب میں روس مخالف پابندیاں اٹھایا جانا بہت بعید نظر آتا ہے جبکہ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کب تک یہ پابندیاں منسوخ ہوں گی-
یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آ رہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے جمعے کو برلین میں ، جرمن چانسلر انجلا مرکل ، فرانس کے صدر فرانسوا اولاند ، برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے، اور اٹلی اور اسپین کے بھی وزرائے اعظم کے ساتھ ملاقات میں یوکرین کے مسئلے کے تعلق سے ماسکو کے خلاف عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع پر اتفاق کیا ہے- یہ پابندی دوہزار چودہ سے اب تک جاری ہے-
امریکہ اور یورپی یونین نے یوکرین کے مسئلے پر روس کے ساتھ اختلاف کے باعث ، اس ملک کے حکام ، تاجروں اور کمپنیوں کے خلاف یکطرفہ پابندی عائد کر رکھی ہے-