Nov ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس کی ایک اور کامیابی! ایک عام سیاہ فام شہری ہلاک

امریکی پولیس نے ایک سیاہ فام شہری کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے روز نیویارک شہر کی پولیس نے اکیس سالہ سیاہ فام نوجوان ایرکسن بریٹو کو کئی گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ واقعہ بروکلین علاقے میں پیش آیا ہے۔ نیویارک پولیس کے ایک اعلی عہدے دار نے دعوی کیا ہے کہ بریٹو نے پولیس افسروں پر حملہ کیا تھا جس کے بعد وہ اس پر گولی چلانے پر مجبور ہوگئے تاہم بریٹو کے گھروالوں نے پولیس کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق، اس سلسلے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند سال کے دوران سیاہ فام باشندوں کے خلاف امریکی پولیس کے پرتشدد رویے میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں  سیکڑوں سیاہ فام امریکی شہریوں کو پولیس افسران کی گولیوں اور عدالتی نظام کی ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق، فائرنگ کے واقعات میں امریکی پولیس نے زیادہ تر سیاہ فام امریکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس