لندن میں روس کے حامیوں کے مظاہرے
شام میں روس کی دہشت گردی مخالف کارروائیوں کے حامیوں کی ایک تعداد نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مظاہرہ کیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن کے عوام کی ایک تعداد نے بدھ کو اس شہر میں روسی سفارتخانے کے سامنے اجتماع کیا اور شام میں ماسکو کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور ان کارروائیوں کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا-
اس رپورٹ کے مطابق شام میں دہشت گردوں کے خلاف جاری روسی کارروائیوں کے حامیوں نے ان کارروائیوں کے جاری رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شام میں امن و امان کے قیام کے لئے اسے ضروری قرار دیا-
اسی طرح اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لندن کے مظاہرے کے شرکاء نے شام میں روسی کارروائیوں کوبین الاقوامی قوانین کے مطابق قرار دیا-
واضح رہے کہ روس نے ستمبر دو ہزار پندرہ سے شام کی حکومت کی درخواست پر اس ملک میں داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنے حملے شروع کئے ہیں جواب اب بھی جاری ہیں۔