Dec ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کا نیا فوجی بجٹ منظور

امریکی کانگریس کے اراکین نے ملک کے چھے سو اٹھارہ ارب ڈالر کے فوجی بجٹ کی منظوری دے دی۔

پرس ٹی وی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے واضح اکثریت کے ساتھ آئندہ سال کا ملک کا فوجی بجٹ پاس کر دیا- بحٹ بل کے حق میں تین سو پچہتر ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں صرف چونتیس ووٹ ڈالے گئے- امریکی  صدر باراک اوباما کے ہاتھوں پیش کئے جانے والے اس دفاعی بجٹ کی منظوری کے بعد پنٹاگون، اپنے واجبات ادا کر سکے گا- امریکہ کے تازہ ترین فوجی بجٹ کے مطابق پنٹاگون کا بیسک بجٹ پانچ سو انسٹھ ارب بیس کروڑ ڈالر ہے اور اسی طرح امریکی فوج کو اس بات کی اجازت ہو گی کہ وہ بیرون ملک ممکنہ کارروائیوں کے نام پر جنگی فنڈ سے ساڑھے انسٹھ ارب ڈالر نکال لے-

ٹیگس