Dec ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • اسپین: حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف عوامی مظاہرے

اسپین کے عوام نے حکومت کی موجودہ اقتصادی پالیسیوں کو روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے عوام نے ہفتے کی رات اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں احتجاجی مظاہرہ کر کے اسپین کی اقتصادی پالیسیوں کو تبدیل کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

حکومت اسپین نے موجودہ اقتصادی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کے لئے تعلیم اور صحت کے شعبوں کا بجٹ کم کر دیا ہے جس پر اس ملک کے عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے اپنے ملک میں اقتصادی بحران میں شدّت آنے کا ذمہ دار، وزیر اعظم ماریانو راخوی کو قرار دیا۔

ٹیگس