Dec ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • اٹلی: بنیادی آئین میں اصلاحات کے بارے میں ریفرنڈم کا آغاز

اٹلی کے عوام نے اپنے ملک کے آئین میں اصلاجات کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں شرکت کر کے اپنے ووٹوں کا استعمال کیا۔

ذرائع‏ کے مطابق اٹلی کے بنیادی آئین میں اصلاحات کے بارے میں اتوار کے روز ریفرنڈم ہوا۔ اٹلی کے بنیادی آئین میں جو اصلاحات عمل میں لائی جا رہی ہیں ان میں پارلیمانی نظام کا خاتمہ اور سینٹ کو ایک ایسی پارلیمنٹ کی شکل دی جا رہی ہے جس میں مقامی گورنر اور میئر شامل ہوں گے۔

اٹلی کے نئے بنیادی آئین کے مسودے کے مطابق سینٹ میں موجودہ تین سو پندرہ سینیٹروں کے بجائے چوہتّر گورنروں، اکّیس میئروں اور صدر کی جانب سے منتخب پانچ سینیٹروں پر مشتمل ارکان موجود ہوں گے اور انھیں اس رکنیت کی بابت تنخواہ یا مراعات نہیں ملیں گی۔

اسی طرح اس سینیٹ کو حکومتوں کو اعتماد کا ووٹ دینے کا بھی حق حاصل نہیں ہو گا اور وہ صرف حکومت اور ریاستوں نیز بلدیاتی محکموں کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرے گی، تاہم سینٹ کے ان اراکین کو بنیادی آئین سے متعلق قوانین، ان پر نظرثانی، ریفرنڈم سے متعلق قوانین، شہری قوانین، گورنروں اور بلدیاتی سطح پر مقامی اداروں سے متعلق انتخابات کے قوانین کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہو گا۔

ٹیگس