Dec ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • اٹلی میں ریفرنڈم، عوام نے وزیراعظم کی آئین میں اصلاحات کی تجویز مسترد کر دی

اٹلی کے عوام نے آئین میں اصلاحات کے لیے اس ملک کے وزیراعظم میتھیو رنتزی کے مجوزہ ریفرنڈم کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے آئین میں اصلاحات کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم میتھیو رنتزی کو اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اٹلی کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق چار کروڑ ستر لاکھ رائے دہندگان میں سے اڑسٹھ فیصد ووٹروں نے اس ریفرنڈم میں شرکت کی اور اس وقت آئین میں اصلاحات کی تجویز کے حق میں چالیس فیصد اور مخالفت میں ساٹھ فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزیراعظم میتھیو رنتزی نے ایک پریس کانفرنس میں اس ریفرنڈم میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں۔

انھوں نے اس پریس کانفرنس میں کہ جو اٹلی کے ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی، اس ریفرنڈم میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ میں آئین میں اصلاحات کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہوں اس بنا پر میں نے شکست کھائی ہے اور میری حکومت کا یہاں پر تجربہ ختم ہو گیا ہے۔

ٹیگس