شامی پناہ گزینوں کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ، روس کی برطانیہ پر تنقید
Dec ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
ماسکو نے شامی عوام کے لیے بھیجی جانے والی انسان دوستانہ امداد روکنے سے متعلق برطانیہ کی تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شامی پناہ گزینوں کے بارے میں برطانیہ کی ذمہ داری یاد دلائی ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے شام کے شمالی شہر حلب کے لیے انسان دوستانہ امداد کے تعلق سے برطانیہ کی تنقید پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے حتی ایک گرام آٹا اور ایک کمبل بھی امداد کے طور پر شامی عوام کو نہیں دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے دعوی کیا تھا کہ روس محاصرہ شدہ شہر حلب کے عوام کے لیے غذائی اشیا اور امدادی سامان بھیجنے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے برطانوی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر برطانیہ کوئی مدد نہیں کر سکتا تو کم از کم دوسروں کو امداد بھیجنے دے اور اس کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالے۔