Dec ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • یوکرین کے بحران کے حل کے لئے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر روس کی تاکید

روس کے وزیر خارجہ نے مشرقی یوکرین کے بحران کے حل کے لئے مذاکرات دوبارہ شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے دن جرمنی کے شہر ہمبرگ میں یورپ کی، تعاون و سلامتی کی تنظیم کے تئیسویں اجلاس کے آغاز میں کہا ہے کہ ایسے اقدامات کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے کہ جن سے مشرقی یوکرین کے مذاکرات کے عمل میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ روس، یوکرین میں یورپ کی اس تنظیم کے خصوصی گروہ کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ اس اجلاس میں جرمن وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امورکی سربراہ نے بھی یوکرین کے مسئلے پر گفتگو کی۔ واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں سرکاری فوجیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس