Dec ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کو بہت سے پروگراموں میں ناکامی ہوئی، بان کی مون کا اعتراف

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اس عالمی ادارے کو بہت سے پروگراموں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان ناکامیوں میں سب سے بدترین ناکامی، شام کا بحران جاری رہنا ہے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے پیر کے روز اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کی، تقریب حلف برداری کے موقع پر کہا کہ ان کے دور میں باوجود اس کے کہ بعض کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں لیکن اس مدت میں شام جیسے بحرانوں کے تعلق سے اس ادارے کی کارکردگی، منفی رہی ہے-

بان کی مون نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹریس کے بارے میں، انہیں جو کچھ معلوم ہے اس کے اعتبار سے انھیں یقین ہے کہ گوٹریس کو جن بحرانوں کا سامنا ہے انھیں وہ، بخوبی حل کر سکیں گے- 

ٹیگس