Dec ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی چین کی جانب سے مخالفت

چین نے شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔

 رواں سال کے دوران شمالی کوریا کے دو ایٹمی تجربات  کے نتیجے میں سلامتی کونسل کی دوسری قرارداد جاری ہونے کے بعد جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کردیں- واضح رہے کہ شمالی کوریا اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی برآمداتی آمدنی کو ایک چوتھائی تک جبکہ کوئلے کی برآمدات کو باسٹھ فیصد تک کم کر دیا- چین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا کی صورت حال بہت حساس اور بحرانی ہے اور اس علاقے میں اٹھایا جانے والا کوئی بھی قدم، ایسا ہونا چاہئے جو خطے میں امن و استحکام کی برقراری میں مدد دے، نہ یہ کہ جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی میں مزید اضافہ کرے- جزیرہ نمائے کوریا کے امور میں چین کے نمائندے نے چاپانی وزارت خارجہ میں ایشیا اور بحرالکاہل کے شعبے کے ڈائریکٹر سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا ہے کہ بیجنگ، شمالی کوریا کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے-

ٹیگس