Dec ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • وائٹ ہاؤس کو کرملین کا انتباہ

ماسکو نے امریکا کے صدارتی انتخابات کے دوران امریکا پر روس کے سائبر حملوں سے متعلق واشنگٹن کے الزامات کو غیر حقیقت پسندانہ اور شرمناک قراردیا ہے-

کرملین کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے جمعے کو اعلان کیا کہ اگر واشنگٹن کے پاس اس سلسلے میں کوئی ثبوت نہیں ہے تو بہتر ہوگا کہ اس طرح کی الزام تراشیاں بند کردے -  واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں امریکا کے خلاف روس کے سائبر حملوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ روس کے سائبر حملوں کا جواب دیں گے -

اوباما نے امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ان حملوں میں روس کے کردار کے بارے میں رپورٹ تیار کریں - روسی حکام نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں ماسکو کی مداخلت سے متعلق وائٹ ہاؤس کے ہر قسم کے الزام کی ہمیشہ تردید کی ہے -

 

ٹیگس