پاکستان کو نام نہاد غزہ امن کونسل میں شامل ہونے کی ٹرمپ کی دعوت
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو نام نہاد غزہ امن کونسل میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف کو نام نہاد غزہ امن کونسل میں شامل ہونے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کی بین الاقوامی کوششوں میں بدستور شریک رہے گا اور یہ امر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کی پائیدار راہ حل پر منتج ہوگا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ان کا ملک امن کی ترویج میں تعاون کے لئے تیار ہے لیکن وہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو غیر مسلح کرنے کے لئے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنے گا۔