امریکی صدر کا اعتراف
امریکہ کے صدر نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک میں عوام کے معاشی مسائل بدستور جاری ہیں-
امریکی صدر باراک اوباما نے جمعے کو دو ہزارسولہ کی اپنی آخری پریس کانفرنس میں امریکہ کی ابتر اقتصادی صورت حال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کے عوام کا ایک طبقہ اب بھی بھوکا اور بے گھر ہے- باراک اوباما نے اعتراف کیا کہ ایسے بہت سے خاندان ہیں جن کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ وہ امریکہ میں مسلح تشدد سے اپنے بچوں کو کیسے بچائیں- امریکی صدر نے اپنی پریس کانفرنس میں ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے سمجھوتے کو بھی ایک اہم ثمرہ اور ماحصل قرار دیا- امریکی صدر نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا دفاع کیا- باراک اوباما نے سی آئی اے کی جانب سے ٹرمپ کے لئے روسی صدر کے حکم سے انجام پانے والے سائبر حملوں کے امکان کی جانب براہ راست تو کوئی اشارہ نہیں کیا تاہم کہا کہ روس میں حکومت پر اس شخص کی جانب سے سخت کنٹرول رکھا جا رہا ہے جو کہ صدر مقام پر فائز ہے- باراک اوباما نے روس کے خلاف توہین آمیز بیانات اور تنقیدوں کے بعد ماسکو پر امریکہ میں موجود سیاسی اختلافات سے فائدہ اٹھانے کے امکان کا بھی الزام لگایا- انھوں نے ریپبلکن پرامریکہ کے اصلی دشمن کی جانبداری اور ڈیموکریٹس کی جانب مائل نہ ہونے پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مسٹر پوتین نے جس طرح یورپ کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے اسی طرح وہ ہمیں بھی کمزور کریں گے- امریکہ کے صدر باراک اوباما نے شام کے حالات پر تنقید کرتے ہوئے شامی حکومت اور ماسکو و تہران پر تنقید کی اور ان پر حلب میں عام شہریوں کے قتل کا ذمہ دار ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا-