داعش نے ایک بار پھر روس کو حملے کی دھمکی دے دی
Dec ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
داعش دہشت گرد گروہ نے ایک پیغام میں دھمکی دی ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں روسی سفارت خانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے بدھ کے روز پی ڈی ایف کے ذریعے دنیا کے مختلف ملکوں میں روسی سفارت خانوں اور دیگر مقامات سے متعلق معلومات کی ایک فائل جاری کی ہے۔ اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ یوگینڈا، جمہوریہ آذربائیجان، البانیہ اور کئی دیگر ممالک میں روس کے سفارت خانے داعش گروہ کے نشانے پر ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی میں روسی سفیر کے قتل کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں میں روس کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔