Dec ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • سرت میں امریکہ کی فوجی کارروائی ختم

امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا کے شہر سرت میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف فوجی آپریشن ختم کیا جا چکا ہے۔

واشنگٹن سے فرانس پریس کے مطابق امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے پریس ترجمان نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں دعوی کیا ہے کہ سرت شہر سے داعش دہشت گردوں کے نکال باہر کرنے کے لئے لیبیا کی سرکاری فوج کی شمولیت سے انجام دیا جانے والا فوجی آپریشن کامیاب رہا ہے۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق لیبیا کے سرکاری حکام کی درخواست کی صورت میں واشنگٹن، داعش کے خلاف فوجی حملے جاری رکھے گا۔ اس سے قبل حکومت لیبیا کے سربراہ فائز سراج نے اعلان کیا تھا کہ سرت میں فوجی آپریشن ختم ہو چکا ہے جبکہ لیبیا میں داعش دہشت گرد بدستور موجود ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ نے یکم اگست کو لیبیا میں سرت شہر سے داعش دہشت گردوں کو نکال باہر کرنے کے لئے لیبیا کی فوج کی مدد کرنے کے بہانے سے فوجی کارروائی شروع کی تھی۔

ٹیگس