Dec ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • روسی سفارتکاروں کے تحفظ پر تاکید

روسی ارکان پارلیمنٹ نے بیرون ملک سفارت کاروں کا تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روسی پارلیمنٹ کے ارکان نے بدھ کے روز ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بیرون ملک مقیم سفارت کاروں کی سلامتی کے لیے مزید اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
ترکی میں روس کے سفیر آندرے کارلوف کو پیر انیس دسمبر کو انقرہ میں ایک تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب کے دوران گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے امریکہ میں مقیم مخالف رہنما فتح اللہ گولن کو روسی سفیر پر حملے کا اصل محرک قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ روس کی ایک اٹھارہ رکنی ٹیم سفیر کے قتل کی تحقیقات میں حصہ لینے کے لیے ترکی پہنچ گئی ہے۔

 

ٹیگس