Jan ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف پابندیوں کا یورپی یونین کو نقصان

یورپی یونین کو روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے سترہ اعشاریہ چھے ارب یورو کا نقصان پہنچا ہے-

 آسٹریا کے اقتصادی تحقیقاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ دوہزار پندرہ میں یورپی یونین کی جانب سے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کئے جانے کی وجہ سے اس یونین کو تقریبا سترہ ارب چھے سو ملین یورو کا خسارہ ہوا ہے جس میں آسٹریا کو پانچ سو پچاس ملین کا نقصان پہنچا اور روزگار کے سات ہزار مواقع ہاتھ سے نکل گئے- 

اس اقتصادی تحقیقاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات کے باعث روس کے خلاف پابندیوں سے آسٹریا بھی متاثر ہوا اور ماسکو کے ساتھ اس کے لین دین میں چھتیس فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک اور روس کے درمیان تجارتی لین دین میں چوالیس فیصد کمی آئی ہے -

امریکہ اور یورپی یونین نے دو ہزار چودہ سے مشرقی یوکرین میں جاری جنگ میں روس کی مداخلت اور حکومت مخالفین کی مدد  کا الزام عائد کر کے روس کے خلاف اقتصادی اور مالی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے جواب میں روس نے بھی ان ملکوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں -   

 

ٹیگس