Jan ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کے گروپ کا اوباما سے مطالبہ، گوانتانامو جیل بند کریں

نیویارک میں Human Rights First نے امریکی صدر باراک اوباما سے کہا ہے کہ وہ گوانتامو جیل بند کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں-

پرس ٹی وی نے خبردی ہے کہ گوانتاموجیل سے چار قیدیوں کو سعودی عرب منتقل کئے جانے کے بعد ہیومن رائٹس فرسٹ  نے امریکی صدر باراک اوباما سے کہا ہے کہ گوانتانامو میں باقی بچے قیدیو کو بھی وہاں سے منتقل کرکے اس جیل کو ہمیشہ کے لئے بند کردیں - انسانی حقوق کے مذکورہ گروپ نے گوانتاناموجیل سے سبھی قیدیوں کو دوسری جگہ منتقل کئے جانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے باراک اوباما سے کہا ہے کہ وہ  بیس جنوری تک اپنے عہدہ صدارت پر رہتے ہوئے اس جیل کو بند کردینے  کے اپنے وعدے پر عمل کریں-

امریکی صدر اوباما اپنے دورۂ صدارت کے آخری ایام میں گوانتانامو جیل کے انیس قیدیوں کو اس جیل سے نکال کر اٹلی، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں منتقل کررہے ہیں - باراک اوباما کے اس فیصلے کے بعد بھی گوانتانامو میں چالیس قیدی باقی رہیں گے اور اس جیل کو بند کرنے کے تعلق سے ان کا وعدہ پورا نہیں ہوسکےگا  - دو سری جانب امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ نے گوانتانامو جیل کے بارے میں کہا ہے کہ اس جیل سے کسی کو بھی رہا نہیں ہونا چاہئے -  گوانتانامو جیل میں جس میں گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد مختلف ملکوں کے  مشتبہ افراد کو قید رکھا جارہا ہے امریکی فوجی اہلکار، قیدیوں کو شدید ایذائیں دیتے ہیں جس کی بنا پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے -

 

ٹیگس