Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں طبی خدمات کا نظام بحران کا شکار

لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کوربن نے قومی ہیلتھ سروسز این ایچ ایس کے بحران پر وزیراعظم تھریسا مے سے جواب طلب کر لیا ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق جرمی کوربن نے این ایچ ایس کے بحران کو قومی بحران قرار دیتے ہوئے وزیراعظم تھریسا مے سے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز پارلیمنٹ میں آکر صورتحال کی وضاحت پیش کریں۔
جرمی کوربن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ کی ریڈ کراس سوسائٹی نے خبردار کیا کہ صحت عامہ کے قومی ادارے این ایچ ایس کو انسانی بحران کا سامنا ہے۔
برطانوی ریڈکراس کی رپورٹ میں، معمول کے آپریشن ملتوی کیے جانے، صحت عامہ کی خدمات پر پڑنے والے ناقابل برداشت دباؤ نیز، مریضوں کو طویل انتظارکرنے، تربیت یافتہ عملے کی کمی اور اسپتالوں کی گنجائش کم ہونے کے بارے میں شواہد پیش کیے گئے ہیں۔
ریڈکراس سوسائٹی نے حکومت کی سخت گیر اقتصادی پالیسیوں کو این ایچ ایس میں آنے والے بحران کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔

ٹیگس