حماس نے مزید 13 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا، فلسطینی قیدیوں کی رہائی شروع
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت مزید 13 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے پیر کو مزید 13 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ میں موجود ریڈ کراس سوسائٹی کے نمائندوں کے حوالے کردیا۔ اس طرح حماس نے آج اسرائیل کے 20 زندہ رہا کردیئے۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اب اسرائیل کا کوئی زندہ قیدی حماس کے پاس نہیں ہے۔
آج اسرائيلی قیدیوں کو دو مرحلوں میں رہا کیا گیا، پہلے مرحلے میں حماس نے 7 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر کے ریڈ کراس سوسائٹی کے حوالے کر دیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 13 قیدیوںحملہ کو وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں سے رہا کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے اکتوبر 2023 میں غزہ پٹی پر اپنی وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا تھا جس کے دو اصل اہداف تھے، تحریک حماس کا خاتمہ اور حماس کی قید سے اپنے قیدیوں کو واپس لانا لیکن غاصب حکومت اپنے ان اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے پر مجبور ہوگئی۔