اسرائیل کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہا
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو رہا کردیا ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی مغویوں کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے سپرد کردیا۔ یرغمالی خواتین میں رومی گونن، ایملی دماری اور ورون شتنبر خیر شامل ہیں۔
ریڈ کراس یرغمالی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوج یونٹ پہنچائے گی، خصوصی فوجی یونٹ سے یرغمالی خواتین کو اسرائیلی فوجی مقام پر لے جایا جائے گا۔ جہاں
اسرائیلی فوجی مقام پر یرغمالی خواتین کا ابتدائی طبی معائنہ ہوگا، یرغمالی خواتین کو ابتدائی طبی معائنے کے بعد اسپتال پہنچا دیا جائے گا، جہاں وہ اپنے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق یرغمالی خواتین کی رہائی کا عمل پورا ہونے پر ہی اسرائیل 90 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والوں میں زیادہ تر فلسطینی خواتین اور بچے شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ بندی کے معاہدے پر تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد عمل درآمد شروع ہو گیا اور چند گھنٹے کی تاخیر کی وجہ سے اسرائیلی حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے۔