Jan ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • لندن میٹرو کے ملازمین نے ہڑتال کر دی

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میٹرو ملازمین نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بے نتیجہ ہونے کے بعد ہڑتال کر دی ہے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق لندن کے میٹروملازمین نے اتوار کو حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ہڑتال شروع کردی، ان ملازمین کا مطالبہ ہے کہ بعض عہدوں اور میٹرو اسٹیشنوں پر ٹکٹ کھڑکیوں کو ختم نہ کیا جائے-

میٹرو لندن کے ملازمین کی ہڑتال شروع ہونے کے ساتھ ہی برطانیہ کے دارالحکومت میں بہت سی سرگرمیاں ٹھپ پڑگئیں اس بنا پر وہ یونینیں کہ جنہوں نے لندن  میٹرو کے ملازمین کی ہڑتال کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے میٹرو اسٹیشنوں کے نو سو اہم عہدوں کو حذف کردیا ہے اور نئی بھرتیوں کے لئے جو تجویزیں پیش کی ہے وہ کافی نہیں ہے-

ہڑتال کرنے والوں نے اسی طرح اسٹیشنوں پر ٹکٹ کھڑکیاں بند کرکے اس کی جگہ ٹکٹوں کی خریداری کے لئے، اے ٹی ایم مشینوں سے استفادہ کئے جانے کی مذمت کی ہے- تقریبا اڑتالیس ہزار افراد روزانہ لندن میٹرو کے ذریعے رفت و آمد کرتے ہیں-

ٹیگس