ونزوئیلا کی سپریم کورٹ نے مادورو کی برطرفی کی مخالفت کر دی
ونزوئیلا کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی آئین کی رو سے اپوزیشن کے نمائندے، صدر کو برطرف نہیں کر سکتے-
رپورٹ کے مطابق ونزوئیلا کی سپریم کورٹ نے منگل کو ایک بیان میں اراکین پارلمینٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر نیکولس مادورو کو برطرف کرنے یا کسی اور ایسے اقدام سے پرہیز کریں جو ان کے قانونی اختیارات سے بالاتر ہیں- ونزوئیلا کی سپریم کورٹ نے حکومت مخالفین سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے اختلافات ختم کرنے کے لئے مذاکرات انجام دیں-
واضح رہے کہ ونیزوئلا کی پارلمینٹ نے پیر کے روز اس ملک کے صدر نیکولس مادورو کو اقتدار سے برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے- ونزوئیلا کی سپریم کورٹ نے اب تک اس ملک کی پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کئے گئے حکومت مخالف تمام بلوں کی منظوری کے خلاف ہی فیصلہ سنایا ہے- ونزوئیلا کی پارلیمنٹ میں حکومت مخالفین کی یہ کوشش ہے کہ وہ قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے لئے حکومت کو مجبور کریں-