Jan ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، 50 افراد  ہلاک اور 70 سے زائد زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں پـچاس افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے۔

 فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق، پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں فائرنگ کے ایک سو چونسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں مجموعی طور پر پچاس افراد ہلاک اور تہتر زخمی ہوئے ہیں۔
 فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات ریاست فلوریڈا میں پیش آئے جہاں گیارہ مقامات پر فائرنگ کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست ایلینوائے میں فائرنگ کے پانچ، کیلی فورنیا میں چار جبکہ ، انڈیانا، جارجیا، اوھایو، کنٹیکی اور شمالی کیرولینا میں فائرنگ کے دو دو واقعات پیش آئے۔
ریاست میساچوسٹس ، مشی گن ، میسوری ، ورجینیا، اوکلاہوما، کلوراڈو اور الاباما میں فائرنگ کا ایک ایک واقعہ درج کیا گیا۔
 فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے دس دن کے دوران ملک بھر میں فائرنگ کے ایک ہزار چار سو نوے واقعات درج کیے گئے ہیں جس میں مجموعی طور پر تین سو ستاسی افراد ہلاک اور سات سو انتالیس زخمی ہوئے ہیں۔
 امریکہ میں ہر سال  ہزاروں افراد آتشیں اسلحے سے کیے جانے والے حملوں میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

ٹیگس