روس کا جدید میزائلی تجربہ
Jan ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
روس نے آبجیکٹ بیالیس زیرو دو، جدید میزائل کے کامیاب تجربے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آبجیکٹ بیالیس زیر و دو کو جزیرہ نما کامچاتکا کی یاسنی میزائل سائٹ سے فائر کیا گیا-
یہ میزائل اس ایٹم بم سے دو ہزار گنا زیادہ طاقتور ہے جو امریکہ نے ہیرو شیما پر گرایا تھا- آبجیکٹ بیالیس زیرو دو میزائل تیرہ منٹ میں برطانیہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
روس کے فوجی مسائل کے ماہرین کے بقول اپنی تیز رفتاری کے باعث یہ میزائل، امریکہ کے اینٹی میزائل سسٹم کی دسترس سے دور ہے-
روس نے ابھی حال ہی میں اپنے جدید ایٹمی میزائل کی کچھ تصاویر شائع کی ہیں جو فرانس اور ٹیکساس جتنی مساحت تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بارہ منٹ کے دوران امریکہ کے مغربی ساحلوں تک پہنچ سکتا ہے-