Jan ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • نیٹو ناکارہ اور فرسودہ ادارہ ہے، نومنتخب امریکی صدر

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیٹو کو غیر موثر اور ناکارہ تنظیم قرار دیا ہے۔

 بلوم برگ کے مطابق ، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو، اقوام متحدہ اور عالمی بینک سمیت متعدد عالمی ادارے دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کے مطابق خود کو نہیں ڈھال سکے جس کے باعث ناکارہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے نیٹو پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم دہشت گردی کا بخوبی مقابلہ نہیں کرسکتی کیونکہ یہ تنظیم بہت پرانی ہے اور اس کی مدت اب ختم ہوچکی ہے۔

 امریکہ کے منتخب صدر نے کہا کہ نیٹو اس وقت قائم ہوئی تھی جب روس مغرب کے لیے اہم خطرہ شمار ہوتا تھا لیکن اب حالات باکل بدل گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو دہشت گردی کا سدباب نہیں کرسکتی اور امریکہ کے لیے ایک پرخرچ اداراہ بن چکی ہے۔
نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو میں اصلاح، اس کے ارکان کی تعداد مں کمی اور اس کے ڈھانچے کو پھر سے منظم کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی کمپین کے دوران بھی نیٹو پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کو نیٹو کے مالی اخراجات بند کردینا چاہیں۔

ٹیگس