Jan ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر چینی صدر کی تاکید

چین کے صدر نے عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی پر زور دیا ہے

چینی صدر شی جین پینگ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں  اپنے خطاب کے دوران سبھی ملکوں سے کہا کہ وہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے مل کر کوشش کریں - امریکا، روس، چین ، فرانس اور برطانیہ وہ ممالک ہیں  جن کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں اور اگر یہ ممالک اس سلسلے میں شفاف پالیسی اپنائیں تو ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی میں کافی مدد مل سکتی ہے - چینی صدر نے سوئیزرلینڈ کے اپنے چار روزہ دورے کے اختتام پر جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سبھی ملکوں کے اقتدار اعلی کا احترام ضروری ہے-  انہوں نے کہا کہ بڑے ملکوں کو چھوٹے ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کا خیال رکھنا چاہئے انہوں نے بڑے ملکوں سے کہا کہ وہ اپنی مرضی دوسرے ملکوں پر مسلط کرنے سے باز رہیں - چینی صدر نے کہا کہ بیجنگ اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ  کوئی بھی ملک علاقے میں اپنی مرضی مسلط اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کو عملی جامہ پہنائے -

ٹیگس