Nov ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
  • جاپان  کے شہر اوئیٹا میں آتش زدگی، گزشتہ 50 سال کی سب سے وسیع آگ

جاپان کے جنوب مغربی شہر اوئیٹا کے رہائشی علاقے میں خوفناک آتش زدگی سے 170 گھر جلنے کی خبر ہے۔

 سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق جنوبی جاپان کے ساحلی شہر اوئیٹا کے ایک رہائشی علاقے میں لگنے والی آگ نے 170 سے زیادہ عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ جاپان میں گزشتہ تقریباً 50 سال میں لگنے والی یہ سب سے وسیع آگ بتائی جا رہی ہے۔

تقریباً نصف صدی میں ملک کی سب سے بڑی آگ کو بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ مقامی حکام نے بدھ کو بتایا کہ جنوب مغربی جاپان کے شہر اوئٹا کے ایک گھنی آبادی والے رہائشی علاقے میں رات بھر لگنے والی آگ سے کم سے کم ایک 76 سالہ شخص کی موت ہوگئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو حکام نے 180 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

جاپان کی فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق آگ منگل کی رات لگی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور اسی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آگ کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکاہے۔

 

ٹیگس