Jan ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف پابندیوں کی اصلی وجہ، جزیرۂ کریمیا کا بحران ہے : اوباما

امریکی صدر اوباما نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل اپنی آخری پریس کانفرنس میں یہ دعوی کیا ہے کہ ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کی اصلی وجہ، یوکرین میں روس کے اقدامات ہیں-

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اوباما نے دعوی کیا کہ ولادیمیر پوتین نے روس کا صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ مخالف پالیسیاں اختیار کیں اور جزیرۂ کریمیا کو روس میں شامل کیا اور یوکرین میں جاری لڑائی کی حمایت کی جس کے سبب واشنگٹن کے ساتھ اس کے تعلقات خراب ہوگئے- یوکرین میں روس کے اقدامات کے سبب ، ماسکو کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات خراب ہونے کے بارے میں اوباما نے یہ دعوے ایسے میں کئے ہیں کہ امریکہ اوراس کے اتحادی ممالک کی کشیدگی پھیلانے والی پالیسیاں منجملہ نیٹو کا مشرق میں روس کی سرحد کے قریب تک اپنے فوجیوں کی تعیناتی اور شام  کے مسائل میں مداخلت ، ان تعلقات کے خراب ہونے کا سبب بنی ہے-اسی طرح ان دہشت گرد گروہوں  کے خلاف روس کی جنگ ، کہ جنہیں اوباما حکومت وجود میں لائی اور ان کی اصلی حامی بھی رہی ہے، اس بات کا سبب بنی کہ واشنگٹن ، ماسکو کے خلاف دشمنانہ موقف اختیار کرے- امریکی صدر بارک اوباما نے صیہونی حکومت کے اصلی حامی کی حیثیت سے اپنی آخری پریس کانفرنس میں ، مقبوضہ فلسطین کی ابتر صورتحال کے بارے میں امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے، مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال کو اسرائیل کے لئے بحرانی قرار دیا-

ٹیگس